0
Monday 25 Jan 2016 13:45

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا مقررہ مدت کو ریٹائرڈ ہونیکا اعلان

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا مقررہ مدت کو ریٹائرڈ ہونیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق خبروں اور قیاس آرائیوں کی سختی سے ترید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق خبروں اور افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج وطن عزیز کا عظیم ادارہ ہے، میں کسی توسیع پر یقین نہیں رکھتا اور اپنی مقرر مدت کو ریٹائر ہو جاوں گا، ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات بھرپور طاقت کے ساتھ جاری رہیں گے، پاکستان کا وسیع تر ملکی مفاد مقدم ہے اور ہر قیمت پر ملک کو محفوظ بنایا جائے گا۔

دیگر ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع کی خبروں کی تردید کر دی ہے، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے دلچسپی نہیں رکھتے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ فوج سے ریٹائر ہونے کے بعد بھی اس ادارے کی خدمت کرتے رہیں گے۔ جنرل راحیل شریف نے اپنے دور میں ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں اور دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا، جس کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں منفی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کو یا تو ختم کر دیا گیا یا ان کو گرفتار کرکے ان کے انجام تک پہنچایا گیا۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاک آرمی ایک عظیم ادارہ ہے اور میں آئندہ بھی قومی مفاد کو مقدم رکھوں گا، میرے لئے یہ بات باعث فخر ہے کہ میں نے دنیا کی ایک سب سے بہادر فوج کی قیادت کی۔
خبر کا کوڈ : 515079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش