0
Monday 1 Feb 2016 18:51

بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے پنجاب تمام وسائل فراہم کرے گا، شہباز شریف

بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے پنجاب تمام وسائل فراہم کرے گا، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پنجاب تمام وسائل فراہم کرے گا۔ صوبے کے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب کی جانب سے بلوچستان میں اعلٰی معیار کا کارڈیک ہسپتال تعمیر کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو اپنے صوبے میں دل کے امراض کے علاج معالجے کیلئے سہولیات دستیاب ہوں۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کو بھی پنجاب کی طرح ترقی یافتہ صوبہ بنانا چاہتے ہیں۔ عنقریب کوئٹہ کا دورہ کرکے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہر دور میں برسر اقتدار آنے کے بعد ملک بھر کی طرح بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر مسائل کا مستقل اور دیرپا حل چاہتے ہیں تاکہ بلوچستان کو بھی پاکستان کے دیگر صوبوں کے برابر لایا جا سکے۔ بلوچستان کیساتھ ماضی میں برسر اقتدار آنے والی حکومتوں نے وسائل کے باوجود صوبے کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانیوالے احساس محرومی کو ختم کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ جسکی وجہ سے عوام میں احساس محرومی بڑھتا گیا۔ موجودہ حکومت نے برسراقتدار آنے کے بعد تمام سیاسی قوتوں کو ایک جگہ اکٹھا کرکے بلوچستان کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے اتحادی حکومت قائم کی۔ تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملا کر مسائل کے حل کو یقینی بنایا جاسکے۔ میں بلوچستان کے عوام کو پنجاب کی جانب سے صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ کارڈیک ہسپتال کی تعمیر کو یقینی بناکر دوں گا تاکہ صوبے کے عوام اس دل کے امراض کے ہسپتال میں بیماریوں کا اپنی سرزمین پر علاج کرواسکیں۔ اس کے علاوہ میری خواہش ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھی پنجاب کی طرح ترقیاتی عمل میں آگے بڑھے اور لوگوں کو جدید دور کے مطابق زندگی کی بنیادی سہولیات دستیاب ہوں۔ تاکہ وہ ان سے استفادہ حاصل کرکے اپنی زندگی کو آسان بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 517296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش