0
Thursday 4 Feb 2016 23:25

بھارت میں سابق فوجی جنرل کا بیٹا دہشت گردوں سے تعلق کے الزام میں گرفتار

بھارت میں سابق فوجی جنرل کا بیٹا دہشت گردوں سے تعلق کے الزام میں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فورسز نے ریاست گوا سے اپنی ہی فوج کے ایک سابق جنرل کے بیٹے کو دہشت گردوں سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے 4 روز قبل ریاست گوا کے واسکو ریلوے اسٹیشن سے 44 سالہ شخص کو مشکوک سرگرمیوں پرحراست میں لیا تھا۔ سمیر سردانا نامی اس شخص کا تعلق ریاست اتراکھنڈ کے شہر ڈیرہ دھون سے ہے اور اس کا باپ بھارتی فوج میں میجر جنرل کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز رہ چکا ہے۔  سمیر سردانا پیشے کے لحاظ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہے اور وہ ہانک کانگ، ملائشیا اور سعودی عرب میں بھی ملازمت کر چکا ہے۔ گرفتاری کے وقت پولیس نے اس کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ، 4 پاسپورٹس اور 4 موبائل فون برآمد کئے ہیں۔ سمیر اس وقت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے اس سے دہشت گردوں سے تعلق کے سبے میں تحقیقات کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 518290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش