0
Tuesday 9 Feb 2016 23:00

کالعدم تنظیموں سے نمٹنے کیلئے پنجاب کے 17 اضلاع میں رینجرز طلب کرنیکا فیصلہ

کالعدم تنظیموں سے نمٹنے کیلئے پنجاب کے 17 اضلاع میں رینجرز طلب کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں بھی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، رینجرز نے سترہ اضلاع میں داعش اور دیگر کالعدم تنظیموں کے خلاف بھرپور کارروائی کے لئے حکمت عملی تیار کرلی۔ پنجاب کے سترہ اضلاع میں رینجرز ایکشن کرے گی، کالعدم تنظیموں سے نمٹنے کیلئے پنجاب رینجرز کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر بہاولپور، بہاولنگر، حاصل پور، رحیم یار خان، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع میں رینجرز کو لگایا جائے گا۔ بلوچستان سے ملنے والی سرحد بھی رینجرز کی ہی ذمہ داری رہے گی۔ ذرائع کے مطابق رینجرز داعش اور دیگر کالعدم تنظیموں کے خلاف بھرپور کارروائی کے لئے حکمت عملی ترتیب دے چکی ہے، پنجاب حکومت کی خواہش ہے کہ رینجرز صرف دہشتگردی تک اپنی توجہ مرکوز رکھے۔ رینجرز کا موقف ہے کہ سہولت کار اور مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ رینجرز کو طلب کرنے کی تاریخ اعلٰی سطح کے اجلاس میں طے کی جائے گی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے رینجرز کو پولیس کی معاونت کے لئے بلایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 519620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش