0
Friday 12 Feb 2016 19:04

سندھ میں 5 ہزار سے زائد مخصوص بلدیاتی نشستوں پر پولنگ کیلئے تاریخوں کا اعلان

سندھ میں 5 ہزار سے زائد مخصوص بلدیاتی نشستوں پر پولنگ کیلئے تاریخوں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے عدالتی احکامات پر سندھ میں بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں پر پولنگ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالتی احکامات پر سندھ میں بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت سندھ بھر میں بلدیاتی اداروں کی 5 ہزار سے زائد مخصوص نشستوں پر الیکشن ہوگا۔ الیکشن شیڈول کے مطابق 20 فروری کو کے ایم سی اور ڈی ایم سی کی مخصوص نشستوں پر انتخابات ہوں گے، جبکہ 22 فروری کو یونین کونسل، یونین کمیٹی اور ٹاؤن کمیٹیز کی مخصوص نشستوں پر الیکشن ہوگا، تاہم مخصوص نشستوں پر انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 520312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش