0
Tuesday 16 Feb 2016 00:22

اسلام آباد پولیس نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے 80 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد پولیس نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے 80 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر پر چھاپہ مار کر اسی ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو شکایت موصول ہوئی کہ اسلام آباد میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر میں ٹاؤٹ مافیا سرگرم ہے، جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایکسائز کے دفتر میں ٹاوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی ٹیم نے ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ محمد الیاس کی سربراہی میں صبح سویرے ہی ایکسائز کے دفتر کا گھیراو کرکے گیٹ بند کر دیا اور 124 افراد کو حراست میں لے کر تھانہ آئی نائن منتقل کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق حراست میں لیے جانے والوں میں سے چوالیس افراد کو جانچ پڑتال کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ دیگر اسی افراد کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 521203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش