0
Wednesday 17 Feb 2016 10:48
شامی حکومت مکمل جنگ بندی کیلئے تیار ہے

دہشتگرد گروہ اور انکے حامی جنگ بندی کے قیام میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ہیں، بشار الجعفری

شام کے اسپتالوں پر ہونیوالے ہوائی حملوں کی ذمہ دار امریکہ کی سرکردگی میں اتحادی افواج ہیں
دہشتگرد گروہ اور انکے حامی جنگ بندی کے قیام میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ہیں، بشار الجعفری
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار الجعفری نے کہا ہے کہ شامی حکومت نے ہمیشہ مکمل جنگ بندی کے قیام کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ یو این او میں شام کے مستقل نمائندے نے ارنا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات کی زہریلی سیاسی فضا کے باوجود شام کی حکومت نے ہمیشہ مذاکرات میں شرکت اور مکمل جنگ بندی کے قیام کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے لیکن دہشت گرد گروہ اور ان کے حامی جنگ بندی کے قیام میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔ بشار الجعفری نے مزید کہا کہ شامی حکومت کے پاس ایسے ٹھوس شواہد موجود ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ پیر کے روز شام کے اسپتالوں پر ہونے والے ہوائی حملوں کی ذمہ دار امریکہ کی سرکردگی میں اتحادی افواج ہیں۔ اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار الجعفری نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ترکی کی حکومت عملی طور پر علاقے میں بدامنی کے پھیلاؤ اور بحران شام کے جاری رہنے کے ایک اہم عامل و سبب میں تبدیل ہو گئی ہے، کہا کہ شام کی حکومت سلامتی کونسل پر اپنا دباؤ جاری رکھے گی، تاکہ وہ ترکی کے حکام کو جوابدہ بنانے کے لئے سنجیدہ اور موثر تدابیر اختیار کرے۔
خبر کا کوڈ : 521584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش