0
Thursday 18 Feb 2016 18:33

وطن عزیز میں امن کا قیام وقت کی ضرورت ہے، سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، مولانا عون نقوی

وطن عزیز میں امن کا قیام وقت کی ضرورت ہے، سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، مولانا عون نقوی
اسلام ٹائمز۔ ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ وطن عزیز میں امن کا قیام وقت کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک اندرونی و بیرونی خطرات اور خلفشار میں گھرا ہوا ہے اور ہر طرف بے راہ روی کا دورہ ہے، ایسے میں ہر محب وطن شہری کا فرض بنتا ہے کہ وہ عملی اقدامات کے ذریعے یہاں پر امن ماحول قائم کرے تاکہ دہشت گردی کا نیٹ ورک ٹوٹے اور ہر شہری آزادانہ ماحول میں زندگی گزار سکے، اس سلسلے میں افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کی خدمات قابل تحسین ہیں اور پوری قوم اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ بعد ازاں شہداء پاکستان کیلئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی گئی اور ملک میں بسنے والے تمام طبقات سے کہا گیا کہ وہ شہر کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 521925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش