0
Sunday 21 Feb 2016 23:17

وزیراعلٰی اپنی تمام توانائیاں علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے استعمال کررہے ہیں، شبیر عالم لون

وزیراعلٰی اپنی تمام توانائیاں علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے استعمال کررہے ہیں، شبیر عالم لون
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون سعودی عربیہ کے صدر شبیر عالم لون نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے سرگرداں ہیں، تاہم بعض سازشی عناصر جو الیکشن سے قبل پاکستان مسلم لیگ نون بالخصوص حافظ حفیظ الرحمٰن کو شکست سے دوچار کرنے کے لئے سرگرداں تھے وہ مسلم لیگ نون کی صفوں میں گھس چکے ہیں اور پارٹی سمیت پارٹی قیادت کو اس قسم کے سازشی عناصر سے خطرات لاحق ہیں۔ میں پاکستان مسلم لیگ نون کے پرانے اور نظریاتی کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پارٹی کے صوبائی صدر کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لئے آگے بڑھیں تاکہ سازشی عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر کارکنوں نے 1994ء سے اب تک بغیر کسی لالچ کے قربانیاں دی ہیں اور پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے اس وقت میدان میں مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہے جب مسلم لیگ نون کا نام لینے سے بھی لوگ ڈرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کی ذات کو مضبوط بنانے کے لئے قربانیاں نہیں دی ہیں، ہم نے مسلم لیگ نون کا پرچم اس لئے سربلند رکھا ہے کہ یہی پارٹی پاکستان اور گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 522700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش