0
Thursday 3 Mar 2016 15:00

رسول اللہ(ص) کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے کیسز کے جلد فیصلے کئے جائیں، تحریک تحفظ ناموس رسالت

رسول اللہ(ص) کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے کیسز کے جلد فیصلے کئے جائیں، تحریک تحفظ ناموس رسالت
اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ نا موس رسالت (ص)کے رہنما قاری محمد حنیف جالندھری، صاحبزادہ قاری احمد میاں اور میاں آصف محمود اخوانی نے کہا ہے کہ 4 مارچ بروز جمعتہ المبارک کو پورے ملک میں یوم تحفظ نا موس رسالت (ص) اور یوم احتجاج منایا جائے گا۔ آئمہ مساجد میں خطبہ، علماء کرام تحفظ ناموس رسالت (ص) کے عنوان پر خطاب کریں گے اور بیرونی دبائو پر ممتاز قادری کو دی جانیوالی پھانسی کی مذمت کرینگے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ ملتان میں4 مارچ 2016ء بروز جمعتہ المبارک کو 2:30 بجے دن پھول ہٹ مسجد چوک سے بازار حسین آگاہی تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، جس میں تمام دینی وسیاسی جماعتوں، تاجر تنظیموں اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام شریک ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی قوم کے جذبات و احساسات کا احترام کرے اُن کے جذبات سے نہ کھیلے۔ ممتاز قادری شہید کے کیس کا ٹرائل جس تیزی اور ہنگامی بنیادوں پر کیا اور تختہ دار پر لٹکایا گیا ہے بہت سے سوالوں کو جنم دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی میں ڈاکٹر طاہر خان خاکوانی، علامہ سید خامد محمود ندیم، مولانا عبدالرحیم گجر، محمد ایوب مغل، نور خان ہانس، حافظ محمد ظفر، کنور محمد صدیق کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کتنے ہی کیسز ہیں جن میں توہین رسالت (ص) کے مرتکب افراد کے کیسز بھی شامل ہیں۔ سال ہا سال سے التواء کا شکار چلے آ رہے ہیں۔ آسیہ مسیح کیس جو ممتاز قادری کی پھانسی سے جڑا ہوا ہے وہ بھی التواء میں پڑا ہوا ہے، جو آئین و قانون کا درس دینے والے خود اس پر عمل نہیں کر رہے۔ عدالتوں کے فیصلوں کو تسلی کرنے والے حقیقت میں اپنی خواہشات کے غلام ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ رسول اللہ(ص) کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے کیسز کے جلد فیصلے کئے جائیں اور اُن کی سزائوں پر جلد عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری کی شہادت کے بعد الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر عاشق رسول (ص)کے جنازے اور احتجاج کی کوریج پر پابندی عائد کر کے آئین وقانون کی خلاف ورزی کی ہے یہ اظہار رائے پر پابندی ہے جو قابل مذمت ہے۔ سوشل میڈیا نے جنازے کے تمام مناظر قوم کو دیکھا دیئے ہیں اور یہ پیغام دے دیا ہے کہ دلوں سے عشق مصطفیٰ (ص) کو نہیں نکالا جا سکا یہ کسی میڈیا کا محتاج نہیں اور شہید کی نماز جنازہ نے فیصلہ دے دیا ہے یہ پاکستان میں دنیا کی تاریخ کا بہت بڑا جنازہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 525266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش