0
Friday 4 Mar 2016 23:35

پنجاب اسمبلی، سمٹ مینار میوزیم سے قیمتی نوادرات چوری کر لئے گئے

پنجاب اسمبلی، سمٹ مینار میوزیم سے قیمتی نوادرات چوری کر لئے گئے
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں قائم میوزیم سے صدیوں پرانے قیمتی نوادرات لوٹ لئے گئے۔ یہ نوادرات 1974ء میں پاکستان میں ہونیوالی دوسری اسلامی سربراہی کانفرس کے شرکا اپنے ساتھ لائے تھے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں موجود سمٹ مینار کے تہہ خانہ میں قائم میوزیم سے چوری ہونیوالے نوادرات اسلامی سربراہی کانفرس میں شریک اسلامی ممالک کے سربراہان اپنے ساتھ لائے تھے۔ آج مال روڈ پر سنی تحریک کے زیراہتمام ہونیوالے احتجاج کے دوران نامعلوم افراد میوزیم میں ڈنڈے لہراتے ہوئے داخل ہوئے اور عملہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی۔ عملہ نے جب انہیں روکنے کی کوشش کی تو لٹیروں نے چوکیدار فیاض کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ فیاض کا کہنا تھا کہ ملزمان میوزیم سے صدیوں پرانے نوادرات لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔ میوزیم کی انتظامیہ نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی تاہم پولیس اہلکار امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مصروف رہے اور 2 گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے، جنہوں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ درخواست آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 525533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش