0
Sunday 6 Mar 2016 23:18

ڈیرہ اسماعیل خان میں مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں چونڈہ چیک پوسٹ کے قریب مسافر کوچ  اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔ بنوں سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی مسافر کوچ چونڈہ چیک پوسٹ کے قریب تیزرفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والے  ٹرالرسے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 14 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال لکی منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد میں 2 خواتین اورایک بچہ بھی شامل ہے۔ لاشوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 525943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش