0
Wednesday 9 Mar 2016 23:58

بلوچستان اور کے پی کے میں کل سے شدید بارشوں کا خدشہ

بلوچستان اور کے پی کے میں کل سے شدید بارشوں کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کل سے چار روز تک بلوچستان اور خیبر پختوخوا میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کل سے 4 روز تک بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں شدید بارشیں ہوں گی جس سے ندی نالوں میں طغیانی کا شدید خدشہ ہے۔ بلوچستان کے علاقے ژوب، کوئٹہ، سبی، قلات، مکران اور نصیر آباد ڈویژن جمعرات سے بارشوں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ کشمیر اور بالائی پنجاب میں جمعے کی شام اور رات کو تیز بارش کا امکان ہے، ڈی جی خان، سرگودھا، راولپنڈی اور گوجرانوالا ڈویژن میں ہفتے اور اتوار کو شدید بارشیں متوقع ہیں۔ این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 526565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش