0
Thursday 10 Mar 2016 14:25

پی ٹی آئی سندھ کے کئی اہم رہنماؤں کی مصطفیٰ کمال کی جماعت میں شمولیت کا امکان

پی ٹی آئی سندھ کے کئی اہم رہنماؤں کی مصطفیٰ کمال کی جماعت میں شمولیت کا امکان
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں پارٹی کی ناقص کارکردگی سے مایوس تحریک انصاف کے کئی اہم رہنما اور کارکنان ایم کیو ایم سے بغاوت کرنے والے سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کی مجوزہ جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سندھ میں پارٹی کی ناقص کارکردگی اور موجودہ قیادت کے رویئے کے بارے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کئی بار شکوہ کیا ہے، جبکہ عمران خان سے صوبہ سندھ میں پارٹی امور سے عدم دلچسپی اور خیبر پختونخوا سمیت پنجاب میں زیادہ وقت دینے پر بھی شکوہ کیا گیا، مگر انھوں نے کوئی توجہ نہیں دی، جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد اس بات پر بھی خفا ہے کہ گزشتہ دنوں بلدیاتی الیکشن کے دوران عمران خان وقت دے کر جلسے میں نہیں پہنچے، جس سے کارکنان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ سندھ کی موجودہ پارٹی قیادت کے حوالے سے بھی پارٹی کی مرکزی قیادت کو کئی بار شکایات کی گئی ہیں، مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنان اور رہنماؤں نے نام نہ لکھنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ مصطفیٰ کمال جو بات کر رہے ہیں، تحریک انصاف کا پارٹی منشور بھی اس سے ملتا جلتا ہے، اس لئے باغی کارکنان نے فیصلہ کیا ہے کہ جلد مصطفیٰ کمال سے ملاقات کرکے باقاعدہ ان کی جماعت میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 526624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش