0
Monday 14 Mar 2016 19:38

علامہ ناصر عباس جعفری کا دورہ اوکاڑہ اور وکلاء سے خطاب

علامہ ناصر عباس جعفری کا دورہ اوکاڑہ اور وکلاء سے خطاب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا دورہ اوکاڑہ، مختلف پروگراموں میں شرکت، وکلاء بار اور مجالس عزا سے خطاب اور ایم ڈبلیو ایم کے فلاحی ادارے خیرالعمل فائونڈیشن کے زیراہتمام بننے والی مسجد کا معائنہ۔ تفصیلات کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایک روزہ دورہ پر اوکاڑہ پہنچے، جہاں اُنہوں نے ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی، علامہ ناصر عباس جعفری نے معاشرے میں وکلاء کے کردار اور عدالتی نظام کے حوالے سے گفتگو کی اور شرکاء کے سوالات کے جواب بھی دیے۔ بعدازاں اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے محلہ حیدرآباد میں علاقے کی ماتمی سنگتوں اور بانیان مجالس کی نشست میں شرکت اور خطاب کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دیپال پورہ کے نواحی گاوں چک 19D ایم ڈبلیو ایم شعبہ خیر العمل کے زیر اہتمام بنائی جانے والی مسجد میں نمازیوں سے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 527518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش