0
Monday 14 Mar 2016 22:57

گلگت بلتستان میں ٹیکس کا نفاذ غیرقانونی ہے، قراقرم نیشنل موومنٹ

گلگت بلتستان میں ٹیکس کا نفاذ غیرقانونی ہے، قراقرم نیشنل موومنٹ
اسلام ٹائمز۔ قراقرم نیشنل موومنٹ گلگت بلتستان نے مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ، آزاد خود مختار آئین ساز اسمبلی کے قیام، سٹیٹ سبجیکٹ رول کی بحالی، اسکردو کارگل روڈ کی وا گرازی، استور کشمیر اور وسطی ایشیائی ریاستوں تک کے تاریخی راستوں کو کھولنے کا مطالبہ کردیا۔ گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قراقرم نیشنل موومنٹ کے چیئرمین محمد جاوید، وائس چیئرمین امجد چنگیزی، عبدالقیوم، اکبر حسین سمیت دیگر رہنماوں کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق متنازعہ ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبہ یہاں کے عوام کو اعتماد میں لے بغیر غیرقانونی ہے اور یہاں کے عوام کو اعتماد میں لا کر معاشی پالیسی واضع کرکے کام شروع کیا جاسکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں چیئرمین کے این ایم کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان متنازعہ خطہ ہے جس پاکستان کسی صورت اپنے آئین کا حصہ نہیں بناسکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جبر اور ظلم و استحصال کے ذریعے عوام کی ملکیتی زمینوں پر زبردستی خالصہ سرکار کے نام پر قبضہ بین الااقومی قانون کے خلاف ہے، جب پورا خطہ ہی متنازعہ ہے تو یہاں کی زمینوں پر سرکار کیسے قابض ہوسکتی ہے۔ خالصہ سرکار نام کا قانون پاکستان میں وجود ہی نہیں ہے تو اس کا اطلاق کیسے ہو سکتا ہے۔ عوام کی ملکیتی زمینوں پر خالصہ سرکار کے نام پر قبضہ ریاستی دہشت گردی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے غیرقانونی ٹیکسز کا نفاذ خطے کے مظلوم و محکوم عوام کے حقو ق پر ڈاکہ ہے وہاں بین الااقومی قوانین کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
خبر کا کوڈ : 527548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش