0
Wednesday 16 Mar 2016 21:57

غیر اسلامی قانون سازی قبول نہیں کی جا سکتی، مولانا عبداﷲ احمد

غیر اسلامی قانون سازی قبول نہیں کی جا سکتی،  مولانا عبداﷲ احمد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) خوشاب کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عبداﷲ احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی نظریاتی اساس کا دفاع کریں گے۔ انہوں حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحفظ حقوق نسواں بل کے نفاذ سے ملک کو لبرازم کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے ضلعی رہنما نے کہا کہ حقوق نسواں بل سمیت کسی قسم کی غیر اسلامی قانون سازی قبول نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے جس کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا، اسلام دشمن طاقتوں نے آج تک اس کے وجود کو دل سے قبول نہیں کیا۔ انکا کہنا تھا کہ دشمن اسلامی ریاست کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں لیکن ہم ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 527935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش