0
Saturday 19 Mar 2016 11:18

شکست خوردہ عناصر گلگت اسکردو روڈ کے نام پر عوام کو گمراہ کررہے ہیں، ڈاکٹر اقبال

شکست خوردہ عناصر گلگت اسکردو روڈ کے نام پر عوام کو گمراہ کررہے ہیں، ڈاکٹر اقبال
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیرتعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شکست خوردہ عناصر گلگت اسکردو روڈ اور خالصہ سرکار اراضی جیسے نان ایشوز پر عوام کو گمراہ کررہے ہیں، پانچ برس تک اقتدار کے مزے لوٹنے والے شکست خوردہ لوگ بتائیں انہوں نے مرکز اور صوبے میں اپنی حکومت ہونے کے باوجود گلگت اسکردو روڈ پر کام شروع کیوں نہیں کرایا۔ انہوں نے پارلیمانی سیکرٹری قانون وپارلیمانی امور اورنگ زیب خان ایڈووکیٹ، پارلیمانی سیکرٹری معدنیات اقبال حسن، وزیراعلٰی کے معاون خصوصی فاروق میر، وزیراعلٰی کے مشیر سیاسی امور شمس میر کے ہمراہ وزیراعلٰی کیمپ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سابق حکومت کی کرپشن اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام نے 2015ء کے انتخابات میں بدترین شکست دے کر پیپلز پارٹی کو دفن کردیا اور اب پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت انہیں شکست خوردہ عناصر کے ہاتھ میں ہے اور وہ خود کو سیاست میں زندہ رکھنے کے لئے عوام کو نان ایشورز پرگمراہ کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 528329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش