0
Sunday 27 Mar 2016 15:36

راء کے ایجنٹ کے معاملے پر حکومت کوئی نرمی نہ برتے، شاہ محمود قریشی

راء کے ایجنٹ کے معاملے پر حکومت کوئی نرمی نہ برتے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنسی راء کے ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد اس کا پاکستان میں دہشت گردی، فرقہ واریت پھیلانے اور علیحدگی پسندوں کے ساتھ روابط کے اعتراف میں حکومت کو کسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہیئے اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی نرمی اختیار کرنی چاہیئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کامیابی کی طرف قدم بڑھانا ہے تو وہ جس چھتری کے سائے تلے سیاست کر رہے ہیں پہلے اُنہیں اس چھتری کے سائے تلے سے باہر نکلنا ہوگا۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری ایک آئینی تقاضا ہے لیکن حکومت ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پا رہی کہ وہ مردم شماری کرائے یا نہ کرائے، اگر ملک میں مردم شماری ہوگی تو نئی حلقہ بندیاں ہوں گی اور نوعیت تبدیل ہوگی، تاہم پاکستان تحریک انصاف 2018ء میں حکومتی جماعت کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 529863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش