0
Monday 11 Apr 2016 00:06

پاکستان کو سیکولر بنانے کیلئے سازش کی جا رہی ہے، علامہ ساجد میر

پاکستان کو سیکولر بنانے کیلئے سازش کی جا رہی ہے، علامہ ساجد میر
اسلام ٹائمز۔ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر علامہ ساجد میر نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی آڑ میں آج پھر جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، ماضی میں الزامات کی سیاست کا ’’تیسری قوت‘‘ نے فائدہ اٹھایا، تحقیقات سے قبل وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ درست نہیں۔ دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں ’’بیداری ملت کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ساجد میر کا کہنا تھا کہ جو سیاست دان پاناما لیکس کی آڑ میں سیاست چمکا رہے ہیں وہ جمہوریت کو کمزور اور ایک بار پھر ’’تیسری قوت‘‘ کو مداخلت کا جواز دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، ماضی میں سیاستدانوں کی انہی لڑائیوں کی وجہ سے جمہوریت تختہ مشق بنی رہی۔ سینیٹر ساجد میر کا کہنا تھا کہ اسلام میں لبرل ازم کا کوئی تصور نہیں، اس لئے مغربی فکری، تہذیبی غلبے کی راہ میں صرف اسلام رکاوٹ ہے، تحفظ خواتین ایکٹ خاندانی نظام کا شیرازہ بکھیرنے کا قانون ہے اور شریعت مطہرہ سے متصادم ہے، لبرل یا سیکولر پاکستان نہیں، اسلامی پاکستان چاہتے ہیں، قرآن وسنت کی بالادستی ہمارا مشن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دینی قوتوں کو تنہا کرکے سیکولرز کو متحد کیا جا رہا ہے، قائداعظم کا وہ پاکستان جس کو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا، اسے سکیولر ریاست بنانے کیلئے سازشیں کی جا رہی ہیں، لیکن لادینی نظام کا راستہ روکنے کیلئے دینی قیادت ایک صفحہ پر ہے، اسلام اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آنیوالے پاکستان کیخلاف کوئی مغربی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 532685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش