0
Monday 11 Apr 2016 16:55

جدید جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاک فضائیہ کے اسکوارڈن ٹو میں شامل کر لئے گئے

جدید جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاک فضائیہ کے اسکوارڈن ٹو میں شامل کر لئے گئے
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ 6 دہائیوں سے زیرِ استعمال ایف سیون بی طیاروں کی جگہ پاکستان اور چین کے مشترکہ تعاون سے تیار کردہ جدید جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاک فضائیہ کے اسکوارڈن ٹو میں شامل کر لئے گئے۔ تفصلات کے مطابق پی اے ایف اسکوارڈن ٹو میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے شامل کرنے کی تقریب کراچی میں پی اے ایف بیس مسرور میں ہوئی، جس کے مہمان خصوصی وزیر دفاع خواجہ آصف اور ایئر چیف مارشل سہیل امان تھے۔ اس موقع پر خواجہ آصف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ تقریب میں 1950ء سے پی اے ایف اسکوارڈن ٹو میں شامل ایف سیون بی طیاروں کی جگہ جدید جے ایف 17 تھنڈر طیارے شامل کئے گئے، جس سے اسکوارڈن ٹو اور پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے فلائی مارچ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ راشد منہاس شہید نشان حیدر کا تعلق بھی پاک فضائیہ کے اسکوارڈن ٹو سے ہی تھا۔ راشد منہاس نے 1971ء میں طیارے کو ہائی جیک کرکے بھارت لے جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 532819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش