0
Wednesday 13 Apr 2016 16:44

راجن پور، چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن، 6 پولیس اہلکار شہید، تین زخمی ہوگئے

راجن پور، چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن، 6 پولیس اہلکار شہید، تین زخمی ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف جاری آپریشن میں چھ پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ ڈاکوں نے سولہ اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔ یرغمالیوں میں ایس ایچ او بنگلہ اچھا حنیف غوری بھی شامل ہیں۔ راجن پور میں چھوٹو گینگ کیخلاف جاری آپریشن میں پولیس گیارہ روز بعد کچہ جمال میں داخل ہو گئی۔ پولیس اہلکاروں اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ زخمی اہلکاروں کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکوں نے 15 اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔ یرغمالیوں میں ایس ایچ او بنگلہ اچھا حنیف غوری بھی شامل ہیں۔ گھنے جنگل کے باعث پولیس کو پیش قدمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایلیٹ فورس آپریشن میں فرنٹ لائن پر حصہ لے رہی ہے جبکہ رینجرز کی جانب سے مسلسل مارٹر گولے فائر کیے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 533204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش