0
Saturday 16 Apr 2016 22:36

عوام بدامنی کا باعث بننے والے احتجاج اور متنازعہ نعرے بازی سے گریز کریں، سندھ رینجرز

عوام بدامنی کا باعث بننے والے احتجاج اور متنازعہ نعرے بازی سے گریز کریں، سندھ رینجرز
اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں امن عوام اور رینجرز کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان عوام اور رینجرز کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے، اور عوام کو اس عمل کے ثمرات مل رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سندھ کے عوام بدامنی کا باعث بننے والے احتجاج اور متنازعہ نعرے بازی سے گریز کریں، جبکہ عوام سے اپیل ہے کہ شرانگیزی میں ملوث عناصر کی اطلاع فوری طور رینجرز کی ہیلپ لائن پر دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 533757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش