0
Saturday 23 Apr 2016 22:19

سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کا فیصلہ کر لیا

سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کا فیصلہ کر لیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 90 روز کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی سمری وزارت داخلہ سندھ نے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو ارسال کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں 4 مئی سے اگلے 90 روز کیلئے اضافہ کیا جائے، رینجرز کو خصوصی اختیارات کراچی میں کارروائیوں کیلئے دیئے جائیں۔ واضح رہے کہ سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت 3 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 534904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش