0
Monday 2 May 2016 17:55

کرپٹ حکمرانوں کی جعلی حکومت کا سورج غروب ہونیوالا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

کرپٹ حکمرانوں کی جعلی حکومت کا سورج غروب ہونیوالا ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نسل در نسل حکمرانی کرنیوالوں نے ملک برباد کر دیا ہے، کرپٹ حکمرانوں کی جعلی حکومت کا سورج غروب ہونیوالا ہے، پانامہ لیکس نے تختِ اسلام آباد کے شہزادوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کیلئے مودی کا دوست وزیراعظم ناقابل قبول ہے، حکمرانوں کے نعرے کھوکھلے اور دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں، پاکستان میں چور چوکیدار بن چکے ہیں، حکمران خوشحال اور ملک بدحال ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاست کو منافع بخش انڈسٹری بنا دیا گیا ہے، حکمرانوں نے 3 سال میں عوام کو سبز باغ دکھانے کے سوا کچھ نہیں کیا، شریف فیملی کے دفاع کیلئے قومی خزانہ سے 7 ارب روپے کے اشتہارات شائع کروانا غریب عوام کیساتھ مذاق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں تحفظ ناموس رسالت محاذ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد علی نقشبندی کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ جنرل راحیل شریف کے دور میں پاک فوج اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط ہوا ہے، فوج نے اندرونی احتساب کی شاندار مثال قائم کر دی ہے، پانامہ لیکس نے شریف خاندان کا سیاسی مستقبل تاریک کر دیا ہے، ملک میں مارشل لاء کا کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ زدہ حکمران احتساب کو جمہوریت کیلئے خطرہ قرار دیکر احتساب سے بچنا چاہتے ہیں، کرپشن کی لعنت ختم کئے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ بلاامتیاز احتساب جمہوریت کے چہرے کا نکھار ہے، حکومت نے عوام کو مختلف مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے، کرپٹ حکومت کا دھڑن تختہ قریب ہے، حکومت عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دے رہی ہے، عوام نظام زر و ظلم کے پرخچے اڑانے کیلئے میدان میں آئے۔
خبر کا کوڈ : 536426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش