0
Thursday 19 May 2016 23:34

ٹی او آرز پر پارلیمانی کمیٹی ٹیک آف کرنے سے پہلے ہی تنازعات کا شکار

ٹی او آرز پر پارلیمانی کمیٹی ٹیک آف کرنے سے پہلے ہی تنازعات کا شکار
اسلام ٹائمز۔ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے ٹی او آرز پر پارلیمانی کمیٹی ٹیک آف کرنے سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہوگئی۔ ایم کیو ایم کو نمائندگی دینے پر اپوزیشن جماعتیں سوچ میں پڑگئیں اور فیصلہ کل پر ڈال دیا گیا۔ پارلیمانی کمیٹی کےارکان کی تعداد 16 سے دوبارہ 12 کرنے کا تنازعہ تو حل ہوگیا مگر ایم کیو ایم کو اس کمیٹی کا حصہ بنانے پر تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ کمیٹی میں نمائندگی نہ دیے جانے کا شکوہ لیکر ایم کیو ایم کا وفد پہنچا اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے چیمبر میں جہاں شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ حکومت اور اپوزیشن کے مابین اسپیکر چیمبر میں ہونے والی ملاقات بھی بے نتیجہ رہی۔ اپوزیشن رہنما بس اتنا بول کر ہی ملاقات سے واپس آگئے کہ جب معاملہ ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے بیچ ہے تو پھر حکومتی وزراء کی موجودگی کا کیا مقصد؟۔ ایم کیو ایم اور اپوزیشن رہنماوں کے مابین ملاقات جمعہ کو پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگی، ذرائع کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کی کمیٹی میں شمولیت کے امکانات روشن ہیں۔
خبر کا کوڈ : 539712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش