0
Wednesday 25 May 2016 16:20

جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک عوامی تحریک بن چکی ہے، میاں آصف اخوانی

جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک عوامی تحریک بن چکی ہے، میاں آصف اخوانی
اسلام ٹائمز۔ امیرجماعت اسلامی ضلع ملتان میاں آصف محمود اخوانی نے کہا ہے کہ کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ بلاامتیاز تحقیقات و احتساب اور ملک میں اسلامی انقلاب کی نوید ثابت ہوگا۔ 25 تا 27 مئی کو پشاور تا کراچی امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں آنے والے ٹرین مارچ کا 26 مئی2016ء بروز جمعرات کو 01:45 بجے دن ملتان کینٹ اسٹیشن پہنچے گا جہاں پر کسان، مزدور، طلبہ، وکلاء وتاجروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد استقبال کریں گے۔ قائد ٹرین مارچ سراج الحق استقبال کیلئے آنے والوں سے خطاب کرینگے۔ اسلامی پاکستان، خوشحال پاکستان، کرپشن سے پاک ملک ہی خوشحالی اور ترقی کا ضامن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نائب اُمراء چودھری اطہر عزیز ایڈووکیٹ، صہیب عمار صدیقی، ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اورنگزیب شہزاد، جنوبی پنجاب کے میڈیا ایڈوائزر کنور محمد صدیق کے ہمراہ ''دارالسلام '' میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ٹرین مارچ کے دوران پشاور سے کراچی تک ملتان سمیت 51 اسٹیشنوں پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرینگے۔ ملتان میں ٹرین مارچ کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اسٹیشن کو بینروں اور کلمہ طیبہ والے پرچموں سے سجایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک عوامی تحریک بن چکی ہے اگر جمہوری قوتوں نے خود احتساب نہ کیا پھر اُن کا احتساب کوئی ادارہ کرے گا۔ پارلیمنٹ اور عوام کو احتساب کیلئے ایک پیج پر آنا ہوگا، گھروں میں بیٹھ کر کڑھنے سے انقلاب نہیں آنا، عوام انقلاب چاہتے ہیں تو انہیں کڑے احتساب کیلئے منظم ہوکر سڑکوں پر آنا ہوگا اور جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 541032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش