0
Saturday 28 May 2016 16:51

ڈی آئی خان، امام بارگاہ لعل شاہ پہ احتجاجی ریلی کے انتظامات مکمل، لوگوں کی آمد جاری

ڈی آئی خان، امام بارگاہ لعل شاہ پہ احتجاجی ریلی کے انتظامات مکمل، لوگوں کی آمد جاری
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اور علامہ راجا ناصر عباس کے مطالبات کی حمات میں کچھ ہی دیر بعد احتجاجی ریلی برآمد ہونے والی ہے۔ جس میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس وحدت مسلمین کے علاوہ انجمن متولیان ڈی آئی خان اور دیگر مذہبی و سیاسی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ ریلی امام بارگاہ لعل شاہ سے برآمد ہوگی، جس کے متولی سید رضی الحسن کو مورخہ 22 مارچ کی صبح بھرے بازار میں بیدردی سے قتل کردیا تھا۔ سی سی ٹی وی کیمروں میں تصویریں آنے کے باجود پولیس نے تاحال قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا۔ اس ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اور بھوک ہڑتال پر بیٹھے علامہ راجا ناصر عباس کی حمایت میں ملک بھر کے اندر مظاہروں اور احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز ایک موٹرسائیکل ریلی نماز جمعہ کے بعد کوٹلی امام حسین (ع) سے برآمد ہوئی تھی، جس کے اختتام پر آج کی ریلی کا اعلان کیا گیا تھا۔ امام بارگاہ تھلہ لعل شاہ پر احتجاجی ریلی کے انتظامات مکمل ہیں، اور درد دل رکھنے والے شہری اپنی شرکت یقینی بنانے کیلئے امام بارگاہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ کچھ ہی دیر بعد ریلی کا آغاز متوقع ہے، واضح رہے کہ امام بارگاہ لعل شاہ ڈی آئی خان کے اس علاقے میں ہے، جہاں تکفیریوں کا اثر زیادہ سمجھا جاتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 541719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش