0
Sunday 29 May 2016 22:18

کراچی، 39 جرائم پیشہ ملزمان گرفتار

کراچی، 39 جرائم پیشہ ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سندھ رینجرز نے 39 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد اور امن دشمنوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 39 جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے، گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم اور منشیات بھی برآمد کی گئیں۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کو نیو کراچی، جیکب لائن، کنواری کالونی، کٹی پہاڑی، بنارس، بلدیہ ٹاؤن، لیاری اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلر، بھتہ خور، اشتہاری اور مفرور بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 542009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش