0
Saturday 4 Jun 2016 19:08

حامد سعید کاظمی کو سزا کے فیصلے کو قبول نہیں کریں گے، ضیاالحق نقشبندی

حامد سعید کاظمی کو سزا کے فیصلے کو قبول نہیں کریں گے، ضیاالحق نقشبندی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان اور ناظم اعلیٰ اتحاد امت اسلامک سنٹر محمد ضیاء الحق نقشبندی نے لاہور میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظام مصطفی پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کو سزا سنانے کے فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے اس طرح کے فیصلوں سے انصاف پر سوالیہ نشان لگ رہے ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان کو چاہیے کہ اس فیصلے پر فل بیج فوری طور لگانے کا فیصلے صادر کرتے ہوئے ازسرنو اس فیصلے کی سماعت کریں تاکہ انصاف کے عین تقاضوں کے مطابق سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی کا کیس سنا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سید حامد سعید کاظمی کو سزا سنانے پر اکثریتی مکتبہ فکر اہلسنت میں تشویش کی لہر پیدا ہوئی ہے جس کے اثرات کوئی رخ بھی اختیار کر سکتے ہیں، اس لئے ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس فیصلے کیخلاف فوری طور پر نظر ثانی کریں تاکہ عوام میں پائی جانیوالی پریشان کن تشویش دور ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 543243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش