0
Saturday 11 Jun 2016 16:00

جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، گورنر پنجاب

جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق راجوانہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ مسائل حل کرنے پر پوری توجہ دی جا رہی ہے۔ ملتان، ڈیرہ اور بہاولپو ر میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے دفاتر نے کام شروع کر دیا ہے۔ اب امتحانات اور انٹرویوز کا انعقاد یہیں ہو رہا ہے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانات اور انٹرویوز کا انعقاد بھی ملتان کروانے کیلئے کاوشیں جاری ہیں تاکہ مسافت کم ہو اور نوجوانوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آ سکیں اور خطے کی محرومیو ں کو دور کیا جا سکے۔ جنوبی پنجاب کی تعمیر وترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ملتان میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کڈنی سنٹر اور چلڈرن ہسپتال کی نئی عمارت مکمل ہو چکی ہے۔ ان کو جلد فعال کیا جائے تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات میسر آ سکیں۔ حکومت نے کروڑوں روپے ان منصوبوں پر خرچ کئے ہیں۔ عوام تک ان کے ثمرات پہنچنے چاہیں اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈز پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال ڈاکٹر ملک محمد عاشق نے مطالبہ کیا ہے کہ نشتر کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے فنڈز کی ضرورت ہے اور اس طرح نشتر ہسپتال کے مجموعی بجٹ میں بھی اضافہ درکار ہے۔
گورنرپنجاب،رفیق راجوانہ،جنوبی پنجاب،تعمیر وترقی،
خبر کا کوڈ : 544918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش