0
Tuesday 14 Jun 2016 17:08

ایم کیو ایم کے 34 کارکن ’’را‘‘ سے تربیت یافتہ ہیں، سعید بھرم کے سنسنی خیز انکشافات

ایم کیو ایم کے 34 کارکن ’’را‘‘ سے تربیت یافتہ ہیں، سعید بھرم کے سنسنی خیز انکشافات
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے 34 کارکن بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تربیت یافتہ ہیں، کراچی آپریشن شروع ہوتے ہی 13 ٹارگٹ کلرز ملک سے فرار ہوگئے، ایم کیو ایم کے کارکن سعید بھرم نے سنسنی خیز انکشافات کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے گرفتار متحدہ کارکن نے سب اگل دیا۔ سعید بھرم کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کیلئے کمپیوٹر، پسٹل پنسل، چنا اور پائپ کے خفیہ کوڈ کا استعمال کیا جاتا تھا۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ملزم سعید بھرم نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے 34 کارکن بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے تربیت یافتہ ہیں، کراچی آپریشن شروع ہوتے ہی 13 ٹارگٹ کلرز ملک سے فرار ہوگئے، جو اب دبئی، ساؤتھ افریقہ اور ملائیشیا میں روپوش ہیں۔ سعید بھرم نے سنسنی خیز انکشافات میں یہ بھی اگلا کہ ٹارگٹ کلنگ کیلئے خفیہ کوڈ استعمال کیا جاتا تھا، کلاشنکوف کو ’’کمپیوٹر‘‘، پستول کو ’’پنسل‘‘ اور اسلحہ بارود کو ’’چنا‘‘ کہا جاتا تھا، جبکہ راکٹ لانچر کیلئے ’’پائپ‘‘ کا کوڈ رکھا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے پولیس اہلکاروں سمیت 60 سے زائد افراد کو ٹھکانے لگانے کا اعتراف کیا۔ ملزم نے بہادرآباد میں غیر قانونی پینٹ ہاؤس پر عامرالعباد کو بھتہ دینے کا انکشاف بھی کیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متحدہ رہنماؤں کے کہنے پر میڈیا کے لوگوں کو رقوم بھی تقسیم کی گئیں۔ ایم کیو ایم کے گرفتار کارکن نے کہا کہ 2012ء میں ایم کیو ایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے سربراہ حماد صدیقی نے محبت سندھ ریلی روکنے کا حکم دیا، جس پر عامر سر پھٹا نے ریلی پر فائرنگ کی تھی۔ اس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انیس قائم خانی جب ایم کیو ایم میں اہم ترین ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے، اس وقت انہوں نے اسے نائن زیرو پر بلا کر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، شاہی سید اور آفاق احمد کو ٹارگٹ کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی، تاہم اس پر عمل نہیں ہو سکا۔ واضح رہے کہ سعید بھرم کو باقاعدہ طور پر دبئی سے گرفتار کرکے کراچی لایا گیا ہے اور اس وقت وہ رینجرز کی تحویل میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 545808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش