0
Saturday 18 Jun 2016 18:04

پاک افغان سرحد طورخم چھ روز بعد کھول دی گئی

پاک افغان سرحد طورخم چھ روز بعد کھول دی گئی
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد طورخم بارڈر کو آج صبح 8 بجے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ۔خیبر ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق طورخم بارڈر کھلتے ہی دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بھی بحال ہو گئی ہیں۔ سینکڑوں ٹرکوں اور کنٹینروں نے سرحد عبور کی، جو کہ کئی روز سے قطاروں میں لگے ہوئے تھے، جبکہ سبزی و پھلوں کے تاجروں کو اس بندش سے شدید نقصان ہوا۔
گزشتہ دنوں طورخم بارڈر پر پاکستان کی جانب سے سرحدی گیٹ نصب کیے جانے کے دوران افغان فورسز نے فائرنگ اور مارٹر حملے کیے تھے۔ ان حملوں کے نتیجے میں میجر علی جواد چنگیزی شہید جبکہ ایف سی اور خاصہ دار فورس کے درجن بھر سے زائد اہل کار اور شہری زخمی ہوئے تھے۔ کشیدہ صورتحال کے باعث سکیورٹی فورسز نے لنڈی کوتل اور طورخم میں غیرمعینہ مدت کیلیے کرفیو نافذ کیا تھا، تاہم صورتحال بہتر ہونے کے بعد آج ایک بار پھر طورخم بارڈر کو کھول دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 546810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش