0
Sunday 26 Jun 2016 14:14

امجد صابری قتل کیس، 4 روز بعد ہی تفتیشی افسر تبدیل، تفتیش محسن زیدی کے سپرد

امجد صابری قتل کیس، 4 روز بعد ہی تفتیشی افسر تبدیل، تفتیش محسن زیدی کے سپرد
اسلام ٹائمز۔ معروف قوال امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ کیس کے تحقیقاتی افسر کو 4 روز بعد ہی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں دن دیہاڑے ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بننے والے امجد فرید صابری اور ان کے ساتھیوں کے قاتلوں کی تلاش کی تحقیقات شریف آباد تھانے سے گلبرگ تھانے منتقل کر دی گئی ہے، اس کے علاوہ اعلیٰ حکام نے کیس کا تفتیشی افسر بھی تبدیل کر دیا ہے۔ پہلے کیس کی تفتیش خورشید احمد کر رہے تھے، تاہم اب تفتیش محسن زیدی کو سونپ دی گئی ہے۔ محسن زیدی ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کیس اور جامعہ کراچی کے پروفیسر وحید الرحمن قتل کیس کی تفتیش بھی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے شہر کے کئی علاقوں سے حراست میں لیے گئے افراد کے بیانات کی روشنی میں قتل کی کڑیاں جوڑنا شروع کر دی ہیں، تفتیشی حکام نے امجد صابری کی اہلیہ کے بیان کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امجد صابری کی اہلیہ ہی بتا سکتی ہیں کہ انہیں کسی قسم کی دھمکیاں ملی تھیں یا نہیں، تاہم امجد صابری کی اہلیہ ابھی بیان دینے کے قابل نہیں۔ ان کی حالت بہتر ہونے کے بعد ان کا تفصیلی بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 548771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش