0
Tuesday 28 Jun 2016 11:42

پاکستان اور سعودی عرب کی امریکہ سے دوری اسلامی یونین کے قیام کا راستہ ہموار کرے گی، پروفیسر حافظ سعید

پاکستان اور سعودی عرب کی امریکہ سے دوری اسلامی یونین کے قیام کا راستہ ہموار کرے گی، پروفیسر حافظ سعید
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ سعید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچانے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں، یورپی یونین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی، سرمایہ دارانہ نظام ڈوب رہا ہے، مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں بیرونی قوتوں کے تمام اتحاد بکھر جائیں گے، اسلام و مسلمانوں کو مضبوط ہوتا دیکھ کر امریکہ و یورپ سخت خوف اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، پاکستان، سعودی عرب اور دیگر مسلم ملکوں کی امریکہ سے دوری اسلامی یونین کے قیام کا راستہ ہموار کرے گی۔ انکا کہنا تھا کہ امریکہ اور بھارت پاکستان کیخلاف معاہدے کر رہے ہیں اور ایک بڑی جنگ کی تیاری ہو رہی ہے، انڈیا کے ایئرپورٹس پر ڈرون کھڑے ہیں، حالات سنگین ہیں حکمران اور سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں تماشے لگانا بند کر دیں، اس سے ملک کو بدنامی کے سوا کچھ نہیں مل رہا، دفاع پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید پوری دنیا کیلئے ورلڈ آرڈر ہے۔ لیاقت باغ راولپنڈی میں سحری کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے حافظ سعید نے کہا کہ کشمیر کی تحریک تیز ہو چکی ہے، کشمیری نوجوان گلی کوچوں میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں، حکمران بھیک مانگنا چھوڑ دیں، کشمیر آزاد کروائیں بجلی بھی پیدا ہو گی، کسان بھی خوشحال ہو گا اور آئی ایم ایف سے جان بھی چھوٹ جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 549243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش