0
Tuesday 28 Jun 2016 12:48

وزیراعظم کے خلاف الیكشن كمیشن میں پٹیشنیں دائر كرنے والے خود اس گڑھے میں گر جائیں گے، پرویز رشید

وزیراعظم کے خلاف الیكشن كمیشن میں پٹیشنیں دائر كرنے والے خود اس گڑھے میں گر جائیں گے، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں پاکستانی میڈیا گروپ كے افطار ڈنر میں خصوصی گفتگو كرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر پروزیر رشید نے کہا ہے کہ اگرچہ دونوں جماعتوں نے الگ الگ سے پٹیشن دائر كی ہیں، الیكشن كمیشن میں پٹیشنزدائر كرنے والے خود اس گڑھے میں گر سكتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آرٹیكل 62 اور 63 كی بات ہوگی، تو نواز شریف تو بالكل صاف ہیں ان پر كوئی الزام ثابت نہیں كیا جاسكتا ہے اور نہ ہی ان پر اپوزیشن كی جانب سے عائد كیے جانے والے كسی الزام میں كوئی وزن ہے، اس حوالے سے عدالتوں كے فیصلے بھی موجود ہیں، لیكن جو پٹیشنرز ہیں ان پر عدالتوں كے فیصلے موجود ہیں، بلكہ بین الاقوامی عدالتوں كے فیصلے بھی موجود ہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ 62,63 كی زد میں وہ لوگ آسكتے ہیں اور انہیں اس كا انتظار كرنا چایئے، انگلی دوسروں پر اٹھائی ہے اوراس انگلی كی زد میں خود آسكتے ہیں البتہ جن لوگوں نے پٹیشنز دائر كی ہیں ان كے بارے میں تو عدالتوں كے فیصلے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) كے اركان اسمبلی بھی پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی قائدین كی نااہلی كی پٹیشن پر قانونی مشاورت كررہے ہیں تاہم سیاسی فیصلہ پارٹی اجتماعی طور پر كرے گی، ہماری پارٹی میں بھی یہ خواہش موجود ہے كہ شیشے كے گھر میں بیٹھ كر جودوسروں كو پتھر مارہے ہیں ان كو آئینہ دكھانا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 549262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش