0
Monday 11 Jul 2016 11:48

بدامنی کے واقعات میں ریاستی وزراء ملوث ہیں، راجہ فاروق

بدامنی کے واقعات میں ریاستی وزراء ملوث ہیں، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے صدر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید پر کوئی اعتبار نہیں رہا، پیپلز پارٹی نے بعض حلقے ٹارگٹ کر رکھے ہیں جہاں بدامنی پھیلائی جا رہی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر لوگوں کے مرنے کا انتظار کرنے کی بجائے حساس حلقوں میں فوج کی تعیناتی کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صدارتی مشیر و مرکزی رہنما پیپلز پارٹی راجہ ساجد حسین خان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام اور مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بدامنی اور افراتفری پھیلانے کی مذموم سازش پر کاربند ہے جس میں اسے ناکامی ہو گی۔ پریس کانفرنس کے دوران راحت فاروق نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ساری زندگی کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں رکھی، مسلم لیگ (ن) بالخصوص راجہ فاروق خان کی ولولہ انگیز اور جرات مندانہ قیادت سے متاثر ہو کر نواز لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے راجہ فاروق خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ تعمیروترقی کا دوسرا نام ہے۔ بعد ازاں راجہ فاروق حلقہ کھاوڑہ کوٹ ترہالہ گئے جہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نواز کے کارکن پرامن رہیں، پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت کو اپنی شکست فاش سامنے نظر آرہی ہے جس پر وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ آزاد حکومت جان بوجھ کر حالات خراب کرنا چاہتی ہے ہم نے ہمیشہ بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دیا۔ حویلی، ہٹیاں بالا، باغ، نکیال سمیت مختلف مقامات پر ہمارے کارکنوں پر حملے کیے گئے مگر ہم پرامن رہے حکومت خود جلائو گھیرائو کی سیاست کر رہی ہے اور بدامنی کے واقعات میں وزراء ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 551788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش