0
Thursday 21 Jul 2016 15:14

رینجرز اختیارات میں توسیع، بلاول بھٹو نے مشاورت کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ کو طلب کر لیا

رینجرز اختیارات میں توسیع، بلاول بھٹو نے مشاورت کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ کو طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رینجرز اختیارات کے معاملے پر مشاورت کیلئے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کو بلاول ہاؤس طلب کر لیا۔ چینل 24 کے مطابق بلاول بھٹو نے کراچی میں امن و امان کیلئے تعینات رینجرز اختیارت میں توسیع کے حوالے سے مشاورت کرنے کیلئے سید قائم علی شاہ کو بلاول ہاؤس طلب کر لیا ہے۔ سید قائم علی شاہ رینجرز اختیارات سے متعلق بلاول بھٹو کو بریفنگ بھی دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ سے ملاقات اور مشاورت کے بعد بلاول بھٹو کل دبئی روانہ ہونگے جہاں پارٹی قیادت رینجرز اختیارات میں مزید توسیع پر سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ سابق صدر آصف زرداری بھی لندن سے دبئی پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی مدت ختم ہوئے آج دو روز ہو چکے ہیں مگر ابھی تک سندھ حکومت رینجرز اختیارات میں توسیع کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکی۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے بھی وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھا تھا جس میں رینجرز اختیارات میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 554446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش