0
Tuesday 26 Jul 2016 01:32

شادی سے قبل لڑکے لڑکی کا میڈیکل ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے، سینیٹ میں بل پیش

شادی سے قبل لڑکے لڑکی کا میڈیکل ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے، سینیٹ میں بل پیش
اسلام ٹائمز۔ شادی سے قبل لڑکی اور لڑکے کے خون کے معائنے کو لازمی قرار دینے کے لیے سینٹ میں بل پیش کر دیا گیا۔ بل کے مطابق نکاح کی رجسٹریشن سے قبل خون کا ٹیسٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ سینٹ نے ملک سے گداگری کے خاتمے کے لیے قرارداد بھی منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق، سینیٹ اجلاس میں مسلم لیگ نون کے رکن چوہدری تنویر نے عائلی قوانین ترمیمی بل 2016ء ایوان میں پیش کیا۔ بل میں شادی سے قبل خون کا معائنہ لازمی قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ چوہدری تنویر کا کہنا تھا کہ بل کا مقصد موروثی بیماریوں کو بچوں میں منتقل ہونے سے روکنا ہے۔ میڈیکل سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی جوڑے کا نکاح رجسٹرڈ نہ کیا جائے۔ اس بل کا اطلاق عیسائی اور پارسی کمیونٹی پر بھی ہوگا۔ چیئرمین سینٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ چیئرمین سینٹ نے رولنگ دی کہ آئندہ آرڈیننس کے اجراء کی وجوہات بھی ایوان میں پیش کرنا لازمی ہوں گی جبکہ آرڈیننس ایوان میں پیش کرنے کے لئے دس روز سے زیادہ تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ سینٹ ارکان نے ملک سے گداگری کے خاتمے کے لیے قرارداد منظور کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ بھکاری بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے اور ان کی مناسب تعلیم کیلئے مناسب اقدامات کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 555364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش