0
Thursday 28 Jul 2016 00:17

راولپنڈی اسلام آباد میں دہشتگردی کا خطرہ، سیکورٹی سخت کردی گئی

راولپنڈی اسلام آباد میں دہشتگردی کا خطرہ، سیکورٹی سخت کردی گئی
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی اسلام آباد میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے۔ جڑواں شہروں کی پولیس کو سیکورٹی اداروں نے الرٹ بھی جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی عوامی مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں دہشتگردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ جڑواں شہروں کی پولیس کو سیکورٹی اداروں نے اس حوالے سے الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔ الرٹ جاری ہونے کے بعد راولپنڈی اسلام آباد میں چیکنگ انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ سیکورٹی اداروں نے وارننگ جاری کی ہے کہ شہری پبلک مقامات پر جانے سےگریز کریں، دہشت گرد عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 555911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش