0
Saturday 30 Jul 2016 09:44

مراد علی شاہ کا تعارف

مراد علی شاہ کا تعارف
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے نئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، وہ 1962ء میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ مراد علی شاہ نے اپنے کیریئر کا آغاز 1986ء میں واپڈا سے بطور جونیئر انجینئر کیا اور پہلی بار 2002ء کے عام انتخابات میں جامشورو کے حلقہ پی ایس 73 سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے اور یوں ان کا سیاسی کیریئر شروع ہوا۔ وہ 2007ء میں اور پھر 2014ء کے ضمنی انتخابات میں بھی اسی نشست سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔ مراد علی شاہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کے مشیر بھی رہ چکے ہیں، 2013ء کے عام انتخابات میں دہری شہریت رکھنے کی وجہ سے انہیں نااہل قرار دے دیا گیا تھا بعد ازاں انہوں نے اپنی کینیڈا کی شہریت ترک کی اور 2014ء میں ضمنی انتخاب لڑ کر منتخب ہوئے۔ مراد علی شاہ ماضی میں حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور کراچی فش ہاربر اتھارٹی میں بھی مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ مراد علی شاہ کے والد سید عبداللہ شاہ 1993ء سے 1996ء تک سندھ کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں اور ان ہی کے دور میں متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف آپریشن ہوا تھا۔ وزیراعلیٰ بننے سے قبل وہ صوبائی وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 556396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش