0
Monday 1 Aug 2016 18:12

اگست کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں شروع ہو گئیں

اگست کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں شروع ہو گئیں
اسلام ٹائمز۔ اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں شروع ہوگئیں اور بازار رنگ برنگی جھنڈیوں اور سبز ہلالی پرچموں سے سج گئے۔ ملک بھر میں 69واں آزادی کا جشن منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں اور بازاروں میں ہر طرف سبز ہلالی پرچم اور رنگ برنگی جھنڈیاں ہی دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد جھنڈے، جھنڈیاں، بیج، سبز رنگ کی شرٹس اور دیگر چیزیں خریدنے میں مصروف ہیں جب کہ بازاروں میں شہریوں کا رش دیکھتے ہوئے دکاندار بھی خوش دکھائی دیتے ہیں۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جشن آزادی روایتی جوش و خروش سے منانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں جہاں حکومتی سطح کے علاوہ لوگ خود بھی سڑکوں کو سجانے کیلئے پیش پیش ہیں۔ اسی طرح کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور میں بھی بازاروں میں ہر طرف سبز رنگ ہی نمایاں ہے اور لوگ سبز ہلالی پرچم، جھنڈیاں اور دیگر اشیا خریدنے میں مصروف ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی لیگی کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ امسال یوم آزادی کو روایتی جوش و خروش سے منایا جائے، اس حوالے سے نون لیگ نے بھی خصوصی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 557086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش