0
Friday 5 Aug 2016 15:52

پولیس کو سیاسی اثرورسوخ سے سے پاک ہونا چاہیے، آئی جی سندھ

پولیس کو سیاسی اثرورسوخ سے سے پاک ہونا چاہیے، آئی جی سندھ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ پولیس کو سیاسی اثرورسوخ سے سے پاک ہونا چاہیے، نئے وزیراعلیٰ کے آنے کے بعد صوبے کے حالات میں بہتری آئے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے کہا کہ پولیس آرڈر 2002ء سے متعلق فیصلہ پارلیمنٹ نے کیا، پولیس آرڈ 2002ء کا قانون بہت بہتر تھا۔ انہوں نے کہا پولیس کو سیاسی اثرورسوخ سے سے پاک ہونا چاہیے، نئے وزیراعلیٰ کے آنے کے بعد صوبے کے حالات میں بہتری آئے گی، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے والد کا اسٹاف آفیسر رہ چکا ہوں، مراد علی شاہ بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ پاکستان کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کی پالیسی ملک بھر میں یکساں ہونی چاہیے، قانون بالکل واضح ہے کہ کسی صورت میں ہتھیار استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اے ڈی خواجہ نے کہا میں نے کوئی غیر قانونی بات نہیں کی، اب بھی اس بات پر قائم ہوں کہ اسلحہ دفاع کیلئے ہی ہوتا ہے، قانون میں اجازت ہے کہ عام آدمی مجرم کو گرفتار کر سکتا ہے، قانونی مسائل سے بچنے کیلئے لوگ یہ اختیار استعمال نہیں کرتے، عوام کی آنکھیں پولیس کیلئے سب سے اہم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 558123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش