0
Saturday 6 Aug 2016 14:00
ایران کی ترقی و پیشرفت اور آرام و آسائش کیلئے ہمیں قوی ہونا پڑے گا

تکفیری گروہوں کا ظہور مغرب کی دین ہے جسکا مقصد دین مبین اسلام کو دنیا میں پھیلنے سے روکنا ہے، جنرل حسین سلامی

ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد مغرب میں اسلام بڑی تیزی کے ساتھ پھیلا
تکفیری گروہوں کا ظہور مغرب کی دین ہے جسکا مقصد دین مبین اسلام کو دنیا میں پھیلنے سے روکنا ہے، جنرل حسین سلامی
اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سربراہ بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اسلام کے سیاسی جغرافیہ میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ جنرل حسین سلامی نے ہفتے کے روز ایران کے مغربی شہر خرم آباد میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ تکفیری گروہوں کا ظہور مغرب کی دین ہے کہ جس کا مقصد اسلام کے خلاف نفرت پیدا کرکے دین مبین اسلام کو دنیا میں پھیلنے سے روکنا ہے۔ بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد مغرب میں اسلام بڑی تیزی کے ساتھ پھیلا، چنانچہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران سالانہ پچاس ہزار افراد اسلام سے مشرف ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ اڑتیس برسوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران نے مختلف جنگوں کا مشاہدہ کیا کہ جن کا مقصد عالمی تسلط پسند طاقتوں کی طرف سے پوری دنیا پر تسلط جمانا تھا۔ بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ایران کی ترقی و پیشرفت اور آرام و آسائش کے لئے ہمیں قوی ہونا پڑے گا۔ ان کہنا تھا کہ ایران میں اسلامی نظام کا نفاذ درحقیقت اسلامی تمدن کا نمونہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی جانب سے ایران پر جنگ مسلط کئے جانے کا ایک مقصد یہی تھا کہ اسلامی تمدن کو نمونہ بننے سے روکا جائے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سربراہ بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ آج ہمارے دشمن نے معاشی اعتبار سے پوری دنیا میں ایران کے خلاف معاشی جنگ چھیڑ رکھی ہے، لیکن ایران کے پائیدار معاشی نظام نے دشمن کی تمام سازشوں اور منصوبوں پر پانی پھیر دیا۔
خبر کا کوڈ : 558388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش