0
Thursday 11 Aug 2016 02:13

کوئٹہ اور راولپنڈی میں کومبنگ آپریشن کا آغاز ہوگیا، لالہ موسٰی سے دہشتگرد گرفتار

کوئٹہ اور راولپنڈی میں کومبنگ آپریشن کا آغاز ہوگیا، لالہ موسٰی سے دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی اور کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آرمی چیف کے حکم پر کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن شروع کیا گیا ہے، سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کومبنگ آپریشن کوئٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں کیا جا رہا ہے۔ آپریشن میں ایف سی کے پانچ سو اور پولیس کے 150 جوان حصہ لے رہے ہیں۔ اے ٹی ایف اور سی ٹی ڈی کے ایک سو کے لگ بھگ جوان بھی اس آپریشن میں شریک ہیں۔ راولپنڈی میں بھی یہ کومبنگ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ آرمی چیف نے ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کی ہدایت کی تھی۔ واضع رہے کہ ملک بھر میں سانحہ کوئٹہ کے بعد کومبنگ آپریشن شروع کیا گیا ہے، کوئٹہ کی طرح راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے بھی مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں لالہ موسٰی میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کرکے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ لالہ موسٰی کے علاقے میں سرچ آپریشن کی کارروائی کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ عبدالمجید نامی دہشت گرد ایبٹ آباد کا رہائشی ہے، جس کے قبضے سے ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 559634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش