0
Wednesday 17 Aug 2016 15:08

سابق چیئرمین فشری نثار مورائی نے جے آئی ٹی میں اہم انکشافات کر دیئے

سابق چیئرمین فشری نثار مورائی نے جے آئی ٹی میں اہم انکشافات کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین فشری نثار مورائی نے سابق چیئرمین اسٹیل ملز سجاد حسین شاہ اور وفاقی سیکریٹری عالم عالمانی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی نے دوران حراست مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے سابق چیئرمین اسٹیل ملز سجاد حسین شاہ، وفاقی سیکریٹری عالم عالمانی اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ اس نے اپنے بیان میں کہا کہ 1995ء میں حیدرآباد میں وفاقی سیکریٹری عالم علمانی کو قتل کیا، عالم علمانی اور آصف زرداری کے درمیان ٹنڈو الہیار میں زمین کا تنازع تھا، 1998ء میں آصف علی زرداری نے جیل سے ذوالفقار مرزا کو سابق چیئرمین اسٹیل مل سجاد حسین شاہ کو قتل کرنے کا ٹاسک دیا، ذوالفقار مرزا نے اپنے ساتھی سلیم سلو اور محمد خان چانچھر کو سجاد حسین کو قتل کرنے کا ٹاسک دیا، جس پر اس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سجاد حسین شاہ کو حیدرآباد میں قتل کیا۔

سابق چیئرمین فشریز نے اعتراف کیا ہے کہ 2008ء کے بعد آصف زرداری نے زمینوں پر قبضے کیلئے اسے محمد خان چانچھر نامی شخص کو مدد فراہم کرنے کا کی ہدایت کی، اور ذوالفقار مرزا کے ساتھ مل کر کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں زمینوں پر قبضے کئے، 2010ء میں اس کی عزیر بلوچ سے اس کی پہلی ملاقات بھی ذوالفقار مرزا کے گھر پر ہوئی۔ نثار مورائی نے مزید بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کی رکن اور آصف زرداری کی بہن فریال تالپور نے اسے چیئرمین فشری تعینات کرایا، اس کیلئے رشوت کے طور پر 50 لاکھ روپے ادا کئے۔ گینگ وار کی مدد سے ڈائریکٹرز فشری میں ردوبدل کئے، 2014ء میں فشریز میں سینکڑوں جعلی ملازمین رکھے، کرپشن کی خبریں چھپانے پر لیاری میں مقبول اخبار کو 3 لاکھ روپے بھتہ دیا۔

سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن سے تعلق کے حوالے سے نثارمورائی نے مزید بتایا ہے کہ اس نے شرجیل میمن کے ذریعے لنک روڈ، نوری آباد چنگی اور ملیر مویشی منڈی کے ٹھیکے حاصل کئے، اور مارچ 2015ء میں شرجیل میمن کے کہنے پر ہی پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں رکن قومی اسمبلی کمال چانگ کے فلیٹ میں روپوشی اختیار کی۔ سابق چئیرمین فشریز کا کہنا تھا کہ 2008ء میں آصف علی زرداری نے انور مجید نامی شخص کے ذریعے کئی لوگوں سے زبردستی شوگر ملز خریدیں، 2011ء میں ذوالفقار مرزا نے ایم کیو ایم کے خلاف آفاق احمد کو 25 لاکھ روپے، جبکہ کارکنوں کو اسلحہ لائسنس، اسلحہ اور گولیاں فراہم کیں، اسی برس انہوں نے دبئی میں آصف زرداری سے ملاقات کی کوشش کی، لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 561118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش