0
Friday 19 Aug 2016 16:30

خضدار، مسافر کوچ اور وین میں تصادم، 3 افراد جاں بحق،21 زخمی

خضدار، مسافر کوچ اور وین میں تصادم، 3 افراد جاں بحق،21 زخمی
اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں مسافر کوچ اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی، خضدار کے علاقے باغ بانہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور اس پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ سامنے سے آنے والی وین سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں وین ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کے بعد شاہراہ پر گزرنے والی دیگر گاڑیوں کے لوگوں نے زخمیوں کو متاثرہ وین اور بس سے نکالنے کی کوشش کی، جبکہ ریسکیو اداروں اور پولیس کو بھی مطلع کیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ یاد رہے کہ دو ماہ قبل کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس خضدار میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہونے پر کھائی میں جا گری تھی، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 561581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش