0
Friday 25 Feb 2011 12:48

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کا امکان، جے یو آئی مان گئی

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کا امکان، جے یو آئی مان گئی
لاہور:اسلام ٹائمز۔ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے امکانات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی قونصلیٹ کی جانب سے بعض مذہبی رہنماﺅں نے ورثاء سے رابطہ کیا ہے اور انہیں دیت لینے پر راضی کرلیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب کی ایک شخصیت جس کا تعلق بہاولپور کے ایک علاقے میں ایک دربار سے ہے اسے اور مرکز میں جے یو آئی کی اعلیٰ قیادت کو یہ مشن سونپا گیا ہے کہ وہ فہیم اور فیضان کے ورثا ء کو منائیں۔ اس حوالے سے جے یو آئی کے اوگی سے رکن اسمبلی لائق محمد جو سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کے بھائی بھی ہیں نے اسمبلی میں وزیراعظم گیلانی کو مولانا فضل الرحمان کا خط پہنچایا۔ شنید ہے کہ مولانا نے اس خط کے ذریعے ریمنڈ کی رہائی پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔
 تاہم لاہور میں امریکی قونصلیٹ اور مزنگ چونگی پر ہونے والے دھرنے کے نتائج وہ نہیں ہونگے جو وہ جماعتیں چاہتی ہیں۔ اس کے علاوہ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونے والے پاکستانیوں کے خاندان کے افراد بھی تقسیم  ہو چکے ہیں کوئی دیت لے کر معاف کر دینے کے حق میں ہے جب کہ کچھ کا کہنا ہے کہ معاف نہ کیا جائے۔ دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ورثاء کی جانب سے ریمنڈکے کیس کی پیروی صحیح انداز میں نہیں کی جائے گی جس سے کیس کمزور ہو جائے گا اور ریمنڈ کو رہا کر کے امریکہ بھیج دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 56219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش