0
Tuesday 23 Aug 2016 01:08

الطاف حسین کی حوالگی کیلئے پاکستانی حکومت برطانیہ کو خط لکھے گی

الطاف حسین کی حوالگی کیلئے پاکستانی حکومت برطانیہ کو خط لکھے گی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی آفیشل ویب سائٹ بھی بند کر دی گئی ہے۔ قبل ازیں رینجرز کی بھاری نفری نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں داخل ہوگئی اور تین کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب الطاف حسین کی انتہائی نفرت انگیز تقریر کے بعد کارکنوں نے میڈیا ہاوسز پر حملے شروع کردیئے اور توڑ پھوڑ کی۔ ان حملوں میں تین افراد جاں بحق بھی ہوئے۔ جس کے بعد رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما فاروق ستار ،ڈاکٹر عامر لیاقت سمیت دیگر رہنماﺅں کو حراست میں لے لیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کے تمام بیانات ایم کیوایم کی ویب سائٹ پر موجود ہوتے ہیں جہاں کوئی بھی جا کر اسے دیکھ اور سن سکتا ہے، اور ان کی آج کے دن کی گئی اشتعال انگیز اور نفرت سے بھری تقریر بھی وہاں موجود ہونے کے باعث ایم کیو ایم کی آفیشل ویب سائٹ کو بند کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں حکومت پاکستان نے ایم کیوایم کے قائد الطاف کیخلاف برطانیہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ خط میں ایم کیوایم کے قائد کی حوالگی کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے ایم کیوایم کے قائد کیخلاف برطانیہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خط میں برطانوی حکومت سے احتجاج اور ایم کیوایم کے قائد کیخلاف کارروائی اورحوالگی کابھی مطالبہ کیاجائے گا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب خط میں یہ موقف اختیار کیا جائے گا کہ برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان کے حالات کو خراب کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد کیخلاف کارروائی کے لئے اس سے قبل بھی برطانوی حکومت کوخط لکھے گئے تھے، مگر برطانوی شہری ہونے کے باعث ان کی براہ راست گرفتاری میں مسائل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 562436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش