0
Thursday 1 Sep 2016 11:57

ہندوستان و پاکستان دیرینہ تاریخی مسئلے کو بات چیت کے ذریعے سے حل کریں، چین

ہندوستان و پاکستان دیرینہ تاریخی مسئلے کو بات چیت کے ذریعے سے حل کریں، چین
اسلام ٹائمز۔ چین کی حکومت نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اسکے موقف کو تبدیل نہیں کرسکتا ہے کہ یہ مسئلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان باہمی سطح پر مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 46 بلین امریکی ڈالر کی لاگت سے تیار کی جانے والی چین و پاکستان اقتصادی راہداری سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بیجنگ کے موقف میں تبدیلی نہیں آئے گی۔ چینی دفتر خارجہ کے ترجمان ہوا چھن ینگ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ کام کر رہا ہے تاکہ دونوں طرف مزید ترقی اور فوائد سامنے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ پر کام ہر سمت سے جاری ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ بھارت کو پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے راہداری پروجیکٹ جاری رکھنے پر اعتراض ہے، کے جواب میں چینی خارجہ ترجمان کا کہنا تھا کہ بیجنگ کو اس حوالے سے مکمل معلومات ہیں۔ لیکن یہ بات واضح رہے کہ یہ اقتصادی راہداری کسی تیسرے ملک کے فوائد کو نقصان نہیں پہنچا رہی ہے اور یہ ایک طویل مدتی ترقیاتی عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر مسئلے پر ہمارا موقف واضح ہے کہ یہ مسئلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان طویل عرصے سے زیر التواء ہے اور یہ مسئلہ حل کرنے کیلئے بھارت اور پاکستان کو باہمی مشاورت سے کام لینا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 564412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش